دھرنا ختم,شارع فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے مصروف ترین روڈ شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
شارعِ فیصل ڈرگ روڈ اور ملیر 15 کے مقام پر مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہوگیا جس کے بعد 26 دسمبر سے بند شارع فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں،کراچی میں 10 مقامات پر مذہبی جماعت کے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا جاری ہے، گلستان جوہر کامران چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور فائیو سٹار چورنگی پر دھرنے دیئے گئے ہیں، انچولی، پاور ہاؤس چورنگی، عائشہ منزل، پرفیوم چوک، کورنگی نمبر ڈھائی پر بھی دھرنے جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے گئے ہیں جہاں ٹریفک کا دباؤ ہے، پولیس کی نفری سڑکوں پر موجود ہے۔