پاکستان اور یو اے ای تعلقات کو مزید بلندیوں تک لیکر جانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

Dec 30, 2024 | 12:06:PM
پاکستان اور یو اے ای تعلقات کو مزید بلندیوں تک لیکر جانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب سے متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانیوں بالخصوص طلبا کو ویزا ملنے مِیں مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں، معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، پاکستانی یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تحدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں، ویزا کے حوالے سے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔