رحمہ زمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Dec 30, 2024 | 13:50:PM
رحمہ زمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکا رہ اور ماڈل رحمہ زمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

رحمہ زمان انڈسٹری میں نسبتاً نئی آنے والی اداکارہ ہیں، اس سے پہلے وہ قومی سطح پرایتھلیٹ ہوا کرتی تھیں لیکن بعد میں اپنے کیریئر کو ماڈلنگ اور اداکاری کی طرف موڑ لیا اوراپنے منتخب کردہ پروجیکٹس کے آغاز سے ہی توجہ حاصل کی ، وہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔

 اداکارہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک نئےدورمیں داخل ہوگئی ہیں کیونکہ اداکارہ ابھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پرنکاح کی مختلف پوسٹ شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے چند دن قبل اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اورکیپشن میں لکھا کہ ‘اسے پسند آیا، تو اس نے اس میں انگوٹھی پہنا دی، سب سے آسان ‘ہاں’ جو میں نے کہی۔ الحمد للّٰہ۔