توشہ خانہ ٹو کیس ؛ایف آئی اے کے تیسرے گواہ کا بیان ریکارڈ ،تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

Dec 30, 2024 | 13:51:PM
توشہ خانہ ٹو کیس ؛ایف آئی اے کے تیسرے گواہ کا بیان ریکارڈ ،تحائف کی فہرست عدالت میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس  میں ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

 اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرایا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لئے گئے 108تحائف کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی،توشہ خانہ کے اندراج تحائف رجسٹر کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے گواہ پر جرح کی گئی۔

بعدازاں  توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 2جنوری تک ملتوی  کردی گئی ۔