سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے، پی سی بی کا اظہار افسوس

Dec 30, 2024 | 14:20:PM
سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے، پی سی بی کا اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ارشد پرویز 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس میں 11 رنز بنائے۔

ارشد پرویز نے 248 فرسٹ کلاس میچز میں 14986 بنائے، ان کا بہترین اسکور 253 رنز ناٹ آؤٹ تھا، انہوں نے 39 سنچریاں اور 65 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں جبکہ 63 لسٹ اے میچز میں 2 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی بدولت 1560 رنز بنائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق بین الاقوامی کرکٹر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ و دوستوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔