عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکا ریٹ کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،آج عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 272600روپے پر آ گیا ہے۔
اس کےعلاوہ 10گرام سونے کی قیمت 514 روپےکم ہوکر 233711 روپےہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،ہونڈا نے آخر کار بڑا اعلان کر دیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 2614 ڈالرکا ہوگیا۔