(ملک اشرف) عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں فریقین کے وکلاء کو تیاری کیلئے 6 جنوری تک مہلت دے دی۔
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے دلائل کی تیاری کے لئے مہلت مانگ لی, عدالت نے مہلت دیتے ہوئے فریقین کے وکلاکوآئندہ سماعت پردلائل کیلئے طلب کرلیا.
خیال رہے کہ کیس میں شریک ملزمہ آمنہ عروج اور ارشد نے ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے۔