رات میں بھی بجلی پیدا کرنیوالے سولرپینل تیار

Dec 30, 2024 | 15:36:PM
رات میں بھی بجلی پیدا کرنیوالے سولرپینل تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دن بہ دن نئی نئی اختراعات و ایجادات کا سلسلہ جاری ہے اور جدت اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اب دن میں بجلی بنانے کیلئے مشہور سولر پینل رات میں بھی بجلی بنائیں گے۔

 امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ریڈی ایٹیو کولنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے ایسا سولر پینل تیار کیا ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتا ہے،ریڈی ایٹیو کولنگ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران زمین سے خلاء کی طرف انفراریڈ انرجی خارج کی جاتی ہے جس سے کسی شے اور اس کے اردگرد کی فضا کا درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے اس عمل کے ذریعے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

اس تجربے میں ماہرین نے تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کو عام کمرشل سولر پینلز سے منسلک کرکے زمین کی جانب سے خارج کی جانے والی حرارت سے کچھ مقدار میں بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی،ابتداء میں ابھی یہ بجلی 50 ملی واٹ فی مربع میٹر کے حساب سے حاصل ہورہی ہے اور یہ مقدار دن میں بجلی کی پیدوار سے کم ہے، دن میں عموماً سولر پینلز ملی واٹ بجلی فی مربع میٹر 200 واٹس تک پیدا کی جاتی ہے۔ تاہم مسقبل قریب میں اس میں مزید کامیابی ممکن ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کے قائد شین ہوئی فین کا بھی یہی کہنا ہے گو کہ ابتدائی ایجاد میں اس طریقہ کار سے بہت کم بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن جلد ہی اس تجربے سے مزید کامیابی کا امکان ہے،ماہرین کے مطابق ابھی مزید تجرباتی کام کیا جارہا ہے تاکہ مزید جانچ کے بعد مناسب مقدار میں توانائی کا حصول ممکن ہو،امید ہے کہ جلد ہی سولر پینلز کی اس ایجاد سے گھروں میں بجلی کا حصول رات کو بھی ممکن ہوگا۔