نوشہرہ فیروز اور اٹک میں ٹریفک حادثات،مریم نواز شریف کا افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشہرو فیروز اور اٹک میں ہونے والے حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے حادثات میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ نوشہرو فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصاد م کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اٹک میں فتح جنگ انٹر چینج کے قریب ہونے والے دوسرے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں 7 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شعبہ تعلیم میں بہتری کی بنیاد رکھ دی