دنیا کا وہ ملک جہاں ٹرینوں سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بالکل مفت ہے

Dec 30, 2024 | 17:57:PM

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں آپ کو کسی ایک سے دوسری جگہ جانا ہو اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں تو خرچہ تو کرنا پڑتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں بسوں اور ٹرام سے لے کر ٹرینوں تک ہر جگہ آپ کو سفر کرنے کیلئے ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں؟جی ہاں واقعی یہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس کے ہر شہر اور قصبے میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کو مفت کیا گیا۔

یہ ہے یورپی ملک لکسمبرگ جہاں 2020 میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو ختم کر دیا گیا تھا۔ویسے یہ جان لیں کہ فی کس آمدنی کے لحاظ سے لکسمبرگ کو دنیا کا امیر ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا، رویتِ ہلال حکام نے بتادیا

اس طرح یہ مفت پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا (ایک اور یورپی ملک مالٹا میں ایسا اکتوبر 2022 میں کیا گیا)۔اب مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے اس پروگرام کو 4 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور وہاں رہنے والے اسے سراہتے ہیں۔

ویسے مقامی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ خریدنے کی فکر نہیں کرنا پڑتی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور آسٹریلیا کا میچ کتنے تماشائیوں نے دیکھا؟87سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

مزیدخبریں