کراچی میں دفعہ 144 کے تحت آتش بازی پر پابندی، حکومتی عہدیدارہی مخالف نکلے

Dec 30, 2024 | 18:38:PM
کراچی میں دفعہ 144 کے تحت آتش بازی پر پابندی، حکومتی عہدیدارہی مخالف نکلے
کیپشن: آتشبازی کا منظر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)شہر قائد میں دفعہ 144 کے تحت آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی،دوسری جانب حکومتی عہدیداروں نے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے گزشتہ روز دو دون کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی،کمشنر کراچی نے ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پٹاخوں پر پابندی عائد کی تھی،تاہم گورنر ہاؤس میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کا اعلان  کردیا گیا، میئر کراچی کی جانب سے بھی آتش بازی کی تیاری کی جارہی ہے۔

حکومت کے اعلیٰ عہدیدار حکومتی احکامات کے مخالف  نکلے،گورنر ہاؤس میں گرانڈ آتش بازی کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ حکومتی رٹ پر عمل کون کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا، رویتِ ہلال حکام نے بتادیا