دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردی گئی

Dec 30, 2024 | 18:49:PM
دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردی گئی
کیپشن: موٹروے بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان)دھند کے باعث موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہاہے کہ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی جبکہ ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا وہ ملک جہاں ٹرینوں سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بالکل مفت ہے؟حیران کن خبر

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ڈرائیور حضرات  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اور عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ترجمان کاکہناتھا کہ 

تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب ترجمان کا کہناتھا کہ ایم فور کے بعد ایم 5 بھی بند کردی گئی،دھند کے راج کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ بندکر دیاگیا،ایم5 شیر شاہ انٹرچینج تا روہڑی انٹرچینج تمام ٹریفک کیلئے ہے،موٹروے بوجہ شدید دھند بند کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا، رویتِ ہلال حکام نے بتادیا