کے الیکٹرک نے بجلی قیمتوں کی کمی کیلئے درخواست دیدی

 کے الیکٹرک نے نومبر 24 میں ایف سی اے کی مد میں 4.98 روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی ہے،ترجمان

Dec 30, 2024 | 18:55:PM
کے الیکٹرک نے بجلی قیمتوں کی کمی کیلئے درخواست دیدی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عشرہ خان)کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی ،کے الیکٹرک نے نومبر 2024ء کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کمی  کی درخواست دیدی ،نیپرا عوامی سماعت 15 جنوری کو کرے گا ۔
 کے الیکٹرک نے نومبر 24 میں ایف سی اے کی مد میں 4.98 روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی ہے، کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی،یہ مسلسل تیسرا ایف سی اے ہے جس میں صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

عوامی سماعت کے بعد نیپرا فیصلہ کرے گی ،نیپرا فیصلہ کرے گا  ایف سی اے کس ماہ کے بل میں لاگو ہوگا،ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس ہونے والی تبدیلی پر ہوتا ہے۔