روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باوجود انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے بڑھ کر 278.48 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے اضافے سے 279.54 روپے ،یورو27 پیسے اضافے سے 291.50 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے اضافے سے 351.70 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 76.10 روپے پر پہنچ گیاتاہم سعودی ریال 74.35 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کا ڈنکا زور وشورسے بجنے لگا،معروف بلے باز بھی لیگ کا حصہ بن گئے