سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھا دی گئیں

Dec 30, 2024 | 19:35:PM
سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھا دی گئیں
کیپشن: طلبا و طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی۔

سردی میں اضافے کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہےجس کے مطابق موسم سرما کی تعطیل میں 6 جنوری 2025 تک اضافہ کیا گیا ہے۔چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے اب یکم جنوری کی بجائے 7 جنوری 2025کو کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا، رویتِ ہلال حکام نے بتادیا