نئے سال کے آغاز پر شہریوں کو جھٹکا لگے یا کوئی تحفہ ملے گا؟حکومت نے فیصلہ کرلیا

Dec 30, 2024 | 23:56:PM
نئے سال کے آغاز پر شہریوں کو جھٹکا لگے یا کوئی تحفہ ملے گا؟حکومت نے فیصلہ کرلیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے سال کے آغاز پر شہریوں کو جھٹکا لگے یا کوئی تحفہ ملے گا؟حکومت نے فیصلہ کرلیا ۔

نئے سال پر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی کمی کا تحفہ جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا جھٹکا دیے جانے کا امکان ہے ۔خبر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن تک 3.62 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

 صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی صورت حال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے گی، اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔ پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگتا ہے ، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی پر کام کیا گیا ہے۔

 اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے جبکہ 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت کا تخمینہ 3 روپے 30 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.05 روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ ہوکر 161.71 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔