جوبائیڈن انتظامیہ میں 6عرب نژاد امریکی شامل،3 تقرریوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ میں عرب نژاد 6 امریکیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تین تقرریوں کا اعلان کر دیا گیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں مشرقی بعید امور کے بیورو نے تین تقرریوں کا اعلان کیا ہے جن میں ہادی عامر کو فلسطین اور اسرائیل کیلئے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ ڈیان بینیم کو خلیجی خطے کا ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ بیورو نے ان تقرریوں کا اعلان اس وقت کیا ہےجب انٹونی بالنکن کو سکریٹری آف سٹیٹ کی حیثیت سے توسیع دی گئی۔ اس کے علاوہ آشا کیستوبرے کو مشرق بعید امور پر اسسٹنٹ سکریٹری کے سینئر ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی مشن کو آگے بڑھانے میں یہ لوگ اہم رول ادا کریں گے۔ ہادی عامر عرب امریکی نژاد شہری ہیں جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران بائیڈن کیلئے کام کیا تھا۔ اوباما نظم و نسق میں بھی وہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔2017. 2014 کے درمیان انہوں نے فلسطین اور اسرائیل مذاکرات کیلئے امریکی ڈپٹی خصوصی قاصد کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ اس سے قبل انہوں نے مشرق وسطیٰ کیلئے ڈپٹی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریشن کے طور پر اوباما نظم ونسق میں کام کیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ان تقرریوں سے واضح ہوتا ہےکہ بائیڈن انتظامیہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے کیلئے اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔