کورونا سےمزید 65اموات،2ہزار سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک

Jan 30, 2021 | 08:18:AM

(24نیوز) قاتل کورونا  نے 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد  کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 89 ہزار 741 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 435 نئے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 179 نئے کیسز سامنے آئے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، سندھ میں 2 لاکھ 45 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 679 بلوچستان میں 18 ہزار 809، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908، اسلام آباد میں 41 ہزار 255 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے65 اموات کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 716، سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 195، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 152 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں