ن لیگ کو کنیز مافیا دیمک کی طرح لگ چکا،فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ درباری اور حواری بھی پیلس بنا رہے ہیں،ن لیگ کو کنیز مافیا دیمک کی طرح لگ چکا ہے۔کل کنیز اول اسمبلی میں افضل کھوکھر کو سبق پڑھا رہی تھیں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کا نمائندہ چیخ و پکار کے بجائے غریب کا درد بھی محسوس کرتا یہی وہ کرپٹ لوگ ہیں جن کو رلانے کا وعدہ کپتان نے قوم سے کیا تھایہ ہمیشہ روتے رہیں گے۔ کھوکھر برادران بے نقاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کی سرپرست جعلی راجکماری کی کنیز اول اپنی مالکن کے احکامات کی تابعداری میں بے فائدہ پھرتیاں دکھاتی رہی۔ چیخنا چِلانا اور رونا دھونا ان جرائم پیشہ، قبضہ مافیا اور ان کی سرپرست جعلی راجکماری کا مقدر ہوچکا۔ کھوکھر صاحب ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔