ملک میں ایساوزیراعظم ہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا:شفقت محمود

Jan 30, 2021 | 11:56:AM

Read more!

(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پررہی ہےاوراس کی وجہ لیڈروں کےذاتی مفادات اورلوٹ مارہے ۔اب ملک میں ایسا وزیراعظم ہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔

سکھرمیں میرمعصوم شاہ مینارکے دورے کے موقع پر شفقت محمود کا میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا ہے  تاہم ابھی احتساب ہونا باقی ہے۔وزیر اعظم کا گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں۔سندھ ہمارا اپنا صوبہ اور پاکستان کا حصہ ہے۔ ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتےہیں اورسندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔

شفقت محمود  نے مزید کہا کہ یکم فروری سےپرائمری،مڈل اوریونیورسٹیز کا آغاز ہورہا ہے۔صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے کیونکہ اب تعلیمی ادارے کھولنےکاوقت آگیا ہے۔

مزیدخبریں