وزارت عہدہ نہیں ذمہ داری ہے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے. ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظرانداز کیا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، ارکان صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ترجیحات کے مطابق حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عملدرآمد کیا جائے گا.