پاکستانی پائلٹ نے فضا میں کیا دیکھا؟ سائنسدان نے تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب یونیورسٹی کے خلائی سائنسدان جاوید سمیع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پاکستانی پائلٹ نے فضا میں جو چیز دیکھی تھی وہ اڑن طشتری نہیں بلکہ ایک بادل تھا جسے Lenticular cloud کہا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید جہاز عام طور پر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب پی آئی اے کا جہاز ایک ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے فضا میں ایک بصری عمل کا مشاہدہ کیا ، پائلٹ کو نظر آنیوالی شے Lenticular cloud تھا ۔
جاوید سمیع کا کہنا تھا کہ کمرشل پائلٹ اکثر ایسے بادلوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ،500 سے 900 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر اجسام کی تصویر لیں تو ان کی ہئیت پھیل جاتی ہے۔