جوبائیڈن نے خواجہ سراؤں کو خوشخبری سنا دی!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔
معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ خواجہ سراؤں پر فوج میں شمولیت سے متعلق پابندی کو ختم کردیں گے جس کے بعد صدارتی آفس کا منصب سنبھالتے ہی جوبائیڈن نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ۔فوجی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب خواجہ سرا سروس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے اور ان کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا معیار طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ یہ ہماری لوگوں اور ہماری فورس کےلئے ایک صحیح قدم ہے۔ ایش کارٹر نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کسی کو بھی نکلا نہیں جائے گا اور جنس کی شناخت کی بنیاد پر دوبارہ بھرتی کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کیا تھاجبکہ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کیلئے صدارتی حکمنامے پر دستخط کئے تھے۔