(24نیوز) صاف پانی کمپنی ریفرنس کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
احتساب عدالت نے رابعہ اور علی عمران کے اشتہارات آویزاں کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر دونوں کے خلاف اشتہاری کا حکم دیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے اشتہاری کی کاروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نےتفتیشی افسر کو اشتہار آویزاں کرنے کے لیے فراہم کر دیا۔