سینٹ الیکشن سے پہلےسرکاری خزانے کامنہ کھل گیا

Jan 30, 2021 | 12:54:PM

(24نیوز)سینٹ الیکشن سے پہلے سرکاری خزانے کے منہ کھول دیئے گئے ۔ پنجاب میں حکومتی ارکان اسمبلی اور اتحادی ارکان کو 10 ارب کے فنڈز دے دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن سے قبل پنجاب حکومتی اور اتحادیوں کے لئے فنڈ کی بندر بانٹ شروع ہو گئی ۔لاہور میں حکومتی ارکان کو اڑھائی ارب کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔دس ارب روپے کے فنڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر جاری کئے گئے  ہیں۔ فنڈ زحکومتی اور اتحاری ارکان اسمبلی کے حلقوں میں خرچ کئے جائیں گے۔ارکان اسمبلی میں مزید پانچ ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔محکمہ خزانہ نے دس ارب روپے کے فنڈ کے اجرا کی تصدیق کردی ۔

مزیدخبریں