(24نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے، مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں،پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھاؤ تھاؤ کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں، عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے۔