مہندی میں خطرناک کیمیکل ڈالنے کا انکشاف

Jan 30, 2021 | 13:04:PM

(24نیوز)لاہوری ''کڑیوں'' کیلئےاہم خبر ,ہاتھوں کی خیر منانی ہےتو انسٹنٹ کون مہندی سےدوررہیں۔انسٹنٹ کون مہندی خواتین کی سکن جلانے لگی۔ انسٹنٹ کون مہندی میں خطرناک کیمیکل ڈالے جانے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق لاہورچیمبرنےسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کوخبردارکردیا,کون میں خطرناک کیمیکلز خواتین کے بازو،ہاتھ جلارہی ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ کون مہندی سے خواتین جلدی امراض کا شکار ہورہی ہیں۔شہزاد خان ابدالی نے کہا ہے کہ فی الحال یہ سراغ نہیں لگایا جاسکا کہ اتنی خطرناک کون مہندی کون بناتا ہے ،کیا کیمکلز ڈالتے ہیں جو شاپ کیپر اسے بیچ رہے ہیں کیا یہ بات دکانداروں کے علم میں ہے ۔کسی ادارے کا اس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس کیوں نہیں۔

مزیدخبریں