لاہور کا پہلا نمبر، کراچی پھر ٹاپ ٹین پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور آج پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کا دسواں نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی فضاء انتہائی مضر صحت ہے اور 303 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں آج پہلے نمبر پر ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاء مضر صحت ہے اور یہ دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں 10ویں نمبر پر ہے ، یہاں فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار 172پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کا شہر ڈھاکا آج دوسرے، بھارت کا شہر دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے،جبکہ 301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔