ایف بی آر نےمحصولات کا ہدف حاصل کرلیا

Jan 30, 2021 | 13:16:PM

(24نیوز)  ایف بی آر نے 7ماہ کے دوران محصولات کا ہدف حاصل کرلیا جبکہ اس عرصے کے دوران ادارے نے 2 کھرب 57 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے جنوری تا جولائی دو کھرب 57 ارب روپے کے محصولات وصول کئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 5فیصد زائد ہے۔ادارے کے مطابق 7 ماہ کے دوران محصولات کا ہدف دو کھرب 55 ارب روپے رکھا گیا تھا تاہم ایف بی آر نے 20 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کیا۔ ان محصولات میں زیادہ تر بالواسطہ ٹیکسز شامل ہیں۔سات ماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 945 ارب روپے وصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہے تاہم یہ اب بھی اپنے ہدف سے 82ارب روپے کم رہے۔

دوسری جانب سیلز ٹیکس محصولات اپنے ہدف سے 75 ارب روپے زائد رہے اور مجموعی طور پر ایک کھرب 75 ارب روپے وصول ہوئے۔سات ماہ کے دوران ایف بی آر نے ٹیکس ریفنڈ کی مد 128 ارب روپے بھی ادا کئے۔

مزیدخبریں