سندھ کے تمام سکولز یکم فروری سے کھولیں گے :سعیدغنی

Jan 30, 2021 | 13:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: (24 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں تمام سکول یکم فروری سے کھل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ  نویں، دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے،پیپر3 گھنٹے کے بجائے2گھنٹے کا ہوگا،سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات یکم جولائی سے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے  تفصیلات کے مطابق امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کرینگے، نیا تعلیمی سال دو اگست سے شروع ہوگا۔  گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے کچھ کالجز میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، 15اکتوبر کوانٹرامتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم فروری سے سکول ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، امتحانات کے دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جاسکتی ہے، رواں سال موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی۔