(24نیوز) بھارت کی تہاڑ جیل میں 27سال سے بند پاکستانی نے اہل خانہ کو پیغام بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے جرل سے تعلق رکھنے والےخالد محمود کو 1994 میں غلطی سے بارڈر کراس کرنے پر بھارتی فوجیوں نے گرفتار کیاتھا۔بھارتی جیل میں قیدپاکستانی نے اپنے گھر والوں کے نام پیغام میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ میری رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔