(24نیوز) شہرقائد میں رواں سال موسم سرما طویل جبکہ فروری میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ بارش ہو گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ ماہ کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کی دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد رہا ہے جبکہ شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔