(24نیوز)بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دہشت میں لیویز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 7 آر پی جی راکٹ لانچرز بمعہ 20 راؤنڈز برآمد کیے گئے، جب کہ دیگر سامان میں 2 ایل ایم جی مشین گنز بمعہ 4راونڈز، آٹو گرنیڈ لانچر، 5 سو گرنیڈز ڈیٹونیٹرز، 50 آئی ای ڈی ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔کارروائی سے متعلق لیویز حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ برآمد کیا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مسافر وین سمیت دیگر گاڑیوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا تھا، جنہیں دہشت گردی کی کارروائی اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے میں استعمال لانا تھا۔