عرب امارات کا شہریت کے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی خبررساں ادارےکے مطابق امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دی۔شیخ راشد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ’صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو شہریت دی جائے گی‘۔
We adopted law amendments that allow granting the UAE citizenship to investors, specialized talents & professionals including scientists, doctors, engineers, artists, authors and their families. The new directives aim to attract talents that contribute to our development journey.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ ’سائنسدانوں، ڈاکٹروں، انجینیرز، آرٹسٹوں اور اعلیٰ ڈگریوں کے حامل افراد کو بھی شہریت دی جائے گی‘ ایسے لوگوں کو اماراتی پاسپورٹ دیا جائے گا جبکہ انہیں ان کی دوسری شہریت بھی رکھنے کی اجازت بھی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا ہے جو مجموعی مفاد کے لئے کام کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد کو اماراتی کابینہ اور لوکل مجالس عاملہ کے ذریعے شہریت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
The UAE cabinet, local Emiri courts & executive councils will nominate those eligible for the citizenship under clear criteria set for each category. The law allows receivers of the UAE passport to keep their existing citizenship.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021