کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کریں گے:احسن اقبال

Jan 30, 2021 | 15:47:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے زراعت کا شعبہ یتیم ہو گیا۔آج یوں لگتا ہے ملک میں کوئی حکومت نہیں۔ہم کسانوں کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کسان ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی میں زراعت نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ آج کسان کو اپنی محنت کا صحیح معاوضہ بھی نہیں مل رہا۔ پیداواری قیمت بڑھنے سے کسان کمزور سے کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےکال دی تو ملک بھر کے کسان ہمارے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے ۔ مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر قومی تعمیر نو کا کام شروع کرنا ہے۔

مزیدخبریں