شہباز گِل بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Jan 30, 2021 | 15:54:PM

 (24نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ نے ہتکِ عزت کے کیس میں وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل سیشن کورٹ لاہور میں اپنے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے کیس کی سماعت کی۔شہباز گِل نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی جس کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر آپ عدالت سے جا سکتے ہیں۔

عدالت نے شہباز گلِ کے وکلاء کو درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے شہباز گِل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ شہباز گِل کے خلاف نجی کمپنی نے ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس کے سلسلے میں عدالت نے انہیں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

 درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل نے میری کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

دوسری جانب شہباز گِل نے بھی عدالت میں اپنے خلاف دائر ہتکِ عزت کے دعوے سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔شہباز گِل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف دائر دعویٰ بے بنیاد ہے، لہٰذا اسے خارج کیا جائے۔

مزیدخبریں