افغانستان: فوجی چیک پوسٹ پر کار بم دھماکا، 14 اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ پر خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 14اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں فوجی چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار آکر ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی ہیڈ عبید اللہ شنواری نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش کار بم دھماکے میں 14 اہلکار دم توڑگئے۔ مرنےوالے اہلکار سول آرڈر فورس سے تعلق رکھتے تھے جو افغان آرمی کے ماتحت ہے۔
دوسری جانب مقامی طالبان کمانڈر نے ننگرہار فوجی چیک پوسٹ پر خودکش کار بمبار حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اور افغان فوج شہریوں پر بمباری بند کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل پینٹاگون نے طالبان پر تشدد میں کمی نہ لا کر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔