سکول بند ہونے کے باوجود فیس وصول کرنا ناانصافی ہے، فاروق ستار

Jan 30, 2021 | 17:26:PM

(24 نیوز)ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار کاکہناہے کہ کورونا کے دوران سکولز بند تھے لیکن پھر بھی فیس وصول کرنا ناانصافی ہے ، پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس وصول کررہی ہے ۔
فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پندرہ سے بیس فیصد فیسوں میں بھی اضافہ کردیا گیا،نو سکول نو فیس ہونا چاہئے تھا لیکن پرائیویٹ سکول والے والدین سے فیس وصول کررہے ہیں ،یہاں تو امتحانی فیس تک بھی وصول کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا میں والدین کو پیکج دے رہے ہیں، حکومت نے تعلیم پر اور سکولوں پر کوئی کوویڈ پیکج نہیں دیا، ہم تو ابھی صرف سکولوں کی بات کررہے ہیں ، پورے ملک سے فیسوں کے نام پر پچیس کھرب وصول کئے جاتے ہیں۔
فاروق ستارکاکہناتھا کہ کورونا کے پانچ سو کیس آئے تو سکول بند کردیئے ،اب پندرہ سو کیس آرہے ہیں تو سکولز کھولے جارہے ہیں؟حکومتی فیصلہ سمجھ سے باہر ہے،ہزاروں ارب کا سرکاری بجٹ کہاں جاتا ہے ؟،انہوں نے کہاکہ سرکاری سکول اچھے ہوتے تو والدین بچوں کو پرائیویٹ سکولز نہ بھیجتے۔

مزیدخبریں