(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ ہندوستان پاکستان کے اندر جس قسم کی کارروائیاں کر رہا ہے سب پوری طرح آگاہ ہیں، بھارت کا اصلی چہرہ آنے والے دنوں میں بے نقاب ہو جائے گا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کل میری امریکا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، وہ تجربہ کار سفارتکار ہیں وہ اس کی خطے کو سمجھتے ہیں،میں نے ان سے ذکر کیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی سوچ ماضی سے مختلف ہے، عمران خان نے کہا پاکستان ان ممالک سے ایک ملک ہے جو کلامیٹ چینج سے متاثر ہو سکتا ہے،نومنتخب امریکی صدرکی بہت سے ترجیحات وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکا سمجھتا ہے کہ ڈینیل پرل کے قتل میں عمر شیخ ملوث ہے ، امریکا کی خواہش ہے کہ ڈینیل پرل کے خاندان کو انصاف ملے ،امریکا کی طرف سے عمر شیخ کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا ،ڈینیل پرل کے قتل پر انکے خاندان کو انصاف فراہمی کے خواہاں ہیں،ہمارے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں ، ابھی حال میں جو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ہم نے پٹیشن دائر کی ہے۔
وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کم ہوئی ہے،ہماری خواہش ہے خطے میں امن ہو،ہماری ترجیح ہے کہ اس ملک میں معاشی خوشحالی ہو ، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان امن کا معاہدہ ہوا یہ اہم پیش رفت ہے،
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان میں کسانوں کی تحریک زور پکڑ چکی ہے، ہندوستان کے تمام صوبوں میں کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہندوستان کے کسان بی جے پی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں،بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اور کسانوں نے احتجاج کیا، دہلی کی سرکار کسانوں کے ساتھ مذاکرات میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کو روکنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے،کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے،کرپشن پر جب تک قابو نہیں پایا جائے گا ملک ترقی نہیں کرے گا، ہم ہر اس ادارے کے ساتھ تعاون کریں گے جو کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالے گا،وزیر خارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ موزوں وقت 2023 ہوگا،پیپلزپارٹی سندھ حکومت کبھی نہیں چھوڑے گی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسامہ بن لادن کی جانب سے نواز شریف کی جو مالی معاونت کی گئی یہ ریکارڈ پر ہے،ملکی سلامتی کے معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پاس یوسف رضا گیلانی کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروانے کی اکثریت نہیں ہو گی ، اگر یوسف رضا گیلانی پنجاب سے منتخب ہوتے ہیں تو خرید و فروخت ہو گی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی میں ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا گیا ، مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوتے ہی ڈالر کی قیمت دوبارہ اوپر چلی گئی ،ان کاکہناتھا کہ ملک میں مہنگائی ماضی کی حکومتوں کا تحفہ ہے ،مافیاز کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، کسی کو رعایت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کشمیر کے مسئلہ کو انتہائی مو¿ثر انداز میں اٹھایا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا تو ہی انٹرنیشنل کمیونٹی حرکت میں آئی ہے، سینٹ کی خارجہ کمیٹی میں حکومتی مو¿قف رکھا جس کو اپوزیشن ارکان نے سراہا۔
ان کاکہناتھاکہ دنیا سمجھتی تھی کہ ماضی میں منی لانڈرنگ کےخلاف مو¿ثر کارروائی نہیں کی گئی ،ہماری حکومت نے منی لانڈرنگ کے خلاف موثر کارروائیاں کیں ،بھارت نے جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کا پروپیگنڈہ کیا ۔
ہندوستان کی کارروائیوں سے مکمل آگاہ،جلد اصل چہرہ بے نقاب ہوگا،شاہ محمود قریشی
Jan 30, 2021 | 18:08:PM