پی ڈی ایم والے پہلے کہتے تھے استعفیٰ لینگے اب دے رہے ہیں، غلام سرور خان

Jan 30, 2021 | 18:20:PM
پی ڈی ایم والے پہلے کہتے تھے استعفیٰ لینگے اب دے رہے ہیں، غلام سرور خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے پہلے کہتے تھے استعفیٰ لینگے اب دے رہے ہیں، نہ انہوں نے استعفیٰ دینا ہے اور نہ یہ وزیراعظم سے لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرورخان نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ اس میں ہر قسم کا ٹیسٹ ملے گا۔ پی ڈی ایم میں کوئی لیڈر بھی ایک پیج پر نہیں۔ ہر ایک کا اپنا اپنا آئیڈیا ہے۔ 
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی ترویج میں شریف خاندان کا کردار ہمیشہ نمایا ں رہا۔ پی ڈی ایم کی طرف سے سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینا اچھی سوچ ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کا مشن ہے۔ عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی عوام پر کوئی احسان نہیں۔ علاقے میں ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
غلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کا آپس میں کوئی اتفاق ہی نہیں ہے۔ خدمت کی بنیاد پر اگلے الیکشن بھی ہم نے جیتنا ہے۔ مہنگائی میں اضافہ مصنوعی ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔