یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم کا کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان 5فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر کوٹلی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرنے کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم کے جلسے سے قبل مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کا کوٹلی کا دورہ کریں گے ،عامر محمود کیانی کل کوٹلی جائیں گے ،عامر محمود کیانی کے دورہ کوٹلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
عامر محمود کیانی کارکنان اور ذمہ داران کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کل صبح اسلام آباد سے کوٹلی کیلئے روانہ ہوں گے، کوٹلی کے دورے کے دوران عامر محمود کیانی 5 فروری کے جلسے کے مقام پر جائیں گے ،دورہ کوٹلی کے دوران عامر کیانی جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے