عمران خان تکبر اور جھوٹ میں ڈوبا ہواشخص ہے، رانا ثنا اللہ

Jan 30, 2021 | 18:38:PM

(24 نیوز)ممبر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ,وزیراعظم عمرا ن خان تکبر اور جھوٹ میں ڈوبا ہوا شخص ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے ہم گندم ایمپورٹ کر رہے ہیں،ملک کی ترقی کی  شرح  ن لیگی دور حکومت میں 5.8 تھی اب بالکل کم ہو گئی ہے ۔2008 میں چینی 48 روپے اور2018 میں بھی اتنی تھی۔ اب ایک سو روپے سے کراس کر رہی ہے
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنڈی کا شیطان گالیاں نکالنے کے لئے رکھا ہے۔ اس آدمی نے ناجائز مقدمات بنائے ہیں۔

مزیدخبریں