ٹرانسپرنسی رپورٹ نے عمران خان کے پاکستان کو کرپٹ قرار دیدیا، اسحاق ڈار

Jan 30, 2021 | 18:51:PM

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی غلط بیانیاں اور یو ٹرنز کسی کام نہ آئے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے نئے پاکستان کو کرپٹ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پڑھی لیکن حسب روایت جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن اردو ترجمہ پڑھے گی تو پتہ چلے گا۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کی طرح یو ٹرن لیا اور کہا کہ میں نے رپورٹ پڑھی ہی نہیں ۔
 سابق وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کروں گا، ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے خلاف تقریریں کیں ، آج اس پر بھی یوٹرن لیا، نئی پالیسی کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں