دینی مدارس نے وقف املاک ایکٹ مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ وقف املاک قانون مساجد اور مدارس کے خلاف ہے، ہم مزاحمت کریں گے۔ ایف اے ٹی ایف کے دبائو پر دینی مدارس ومساجدکے خلاف کی گئی قانون سازی قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت اہلحدیث کے سربراہ اورسینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاق المدارس السلفیہ کی مرکزی شوریٰ سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے دبائو پر دینی مدارس ومساجدکے خلاف کی گئی قانون سازی قبول نہیں۔ وفاق المدارس السلفیہ شعائر اسلام کے خلاف کوئی پابندی قبول نہیں کریں گے۔
یہ قانون نہ صرف اسلامی تعلیمات ، ہماری روایات بلکہ آئین پاکستان اور قانون کے بھی خلاف ہے۔ تمام مساجد اور مدارس اس قانون کی مزاحمت کریں گے، تمام مکاتب فکر ایک ہی صفحے پر ہیں۔