شہزاد اکبر کے رشوت مانگنے کی تصدیق خود کاوے موسوی نے کی،حسین نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے رشوت مانگنے کے مطالبے کی خود کاوے موسوی نے تصدیق کی ،29 ملین ڈالر کی رقم پاکستان ہائی کمیشن کے اکاونٹ میں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جسٹس “ر” عظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ بنانے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں وفد نے برطانیہ آکر کاوے موسوی سے ملاقات کی تھی، شہزاد اکبر کے رشوت مانگنے کے مطالبے کی خود کاوے موسوی نے تصدیق کی ہے۔
حسین نواز نے مزید کہا کہ 29 ملین ڈالر کی رقم پاکستان ہائی کمیشن کے اکاونٹ میں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اتنی بڑی رقم بھجوانے کے معاملے پر بھی پردہ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔اس کالے کرتوت “ کو نمٹانے” کیلئے عظمت سعید سے بہتر آدمی نہیں مل سکتا تھا۔عظمت سعید کی ذات معاہدے پر دستخط کرنے سے لے کر آج تک ہر معاملے میں ملوث ہے۔عظمت سعید اپنے بغض کا اظہار پنامہ کیس میں بھی کرچکے ہیں۔