(24نیوز) ڈینیل پرل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف وفاق نے سندھ حکومت کی نظرثانی اپیل میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ڈینیل پرل قتل کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا، ملزمان میں احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔
اسی حوالے سے ڈینیل پرل کیس میں ملزمان کی بریت کےخلاف سندھ حکومت کی اپیل کے بعد وفاق نے صوبائی حکومت کی نظرثانی اپیل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹارنی جنرل آفس نے نظرثانی اپیل میں فریق بننے کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان اٹارنی جنرل کے مطابق وفاقی حکومت جلد فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرے گی، وفاقی حکومت نظرثانی اپیل کیلئے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے بھی درخواست دائر کرے گی، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر انصاف کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کا ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ
Jan 30, 2021 | 20:10:PM