(24نیوز) سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 مریض جاں بحق ہو گئے۔ صوبے کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 992 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا کے مزید 774 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار436 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 792 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 509 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 877 ہوگئی ہے۔
سندھ : کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق
Jan 30, 2021 | 21:08:PM