(24 نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ ہائوس میں چِلر پلانٹ میں گیس لیکج کے باعث معمولی دھماکہ ہونے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڈ نے بتایا ہے کہ جاتی عمرہ ہائوس میں چِلر پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث گیس لیکج سے 2 افراد زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔