چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں، پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہناہے کہ چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں لیکن مجھ پر عمران خان کے احسانات ہیں۔
پرویز خٹک نے اپنے گاؤں مانکی شریف میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سارے لوگوں سے میں مقابلہ کرتا ہوں،اسمبلی کے تمام ممبران کو بھی میں سنبھالتا ہوں، اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ آج نوشہرہ کے صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں میرے امیدوار کے مقابلے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اور میرے رشتے داراکٹھے ہوگئے ہیں ! لیکن ان سب کو ایک ساتھ گراؤنگا،ان کاکہناتھا کہ میں جب وزیراعلیٰ تھا تو یہاں مانکی شریف میں اپنے رشتے داروں کو بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں کے اختیارات دیئے،پرویز خٹک نے کہاکہ جن لوگوں کو میں اختیار دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں ،لیکن جب اختیارات واپس لیتاہوں تو وہی لوگ صفر ہو جاتے ہیں ۔