اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی سپیشل چارٹرڈفلائٹ دوسری بار تاخیرکاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد سے مانچسٹر پی آئی اے کی سپیشل چارٹر ڈفلائٹ پی کے 9701 دوسری بار تاخیرکاشکار ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پی کے 9701 اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے 30 جنوری کو رات پونے آٹھ بجے روانہ ہونی تھی ،پی کے 9701 اکتیس جنوری کی صبح 3 بج کر45 پر روانگی کاوقت دیا گیاتھا،دوسری بار بھی فلائٹ کیلئے مسافروںکو فون کرکے نیا وقت 12 بج کر 10 منٹ کا دے دیاگیا۔
پرواز کی دوسری بار تاخیر سے مسافرپریشان ہوگئے،پی آئی اے کی برطانیہ میں ترجمان کے مطابق فلائٹ کی تاخیر کو سٹاف کاریسٹ قراردیاہے،سپیشل چارٹر فلائٹ پی کے 9701 کی روانگی کا نیاوقت 12 بجکر10 منٹ کا دیاگیاہے،مسافروں نے پہلے سے کورونا ٹیسٹ کرا رکھے ہیں، تاخیر کے باعث مشکلات ہیں ۔